دنیا

ویانا میں سمجھوتے کا حصول قریب ہے، رافائل گروسی

شیعیت نیوز: آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کے تعلق سے ویانا مذاکرات اب سمجھوتے کے حصول کے بہت قریب تک پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ویانا مذاکرات کی بدولت بین الاقوامی ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی کی کوشش کر رہی ہے تاہم اس انتظامیہ نے اب تک ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیوں سے دستبردار ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ مختلف امریکی حکام نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسیاں شکست سے دوچار ہوئی ہیں۔

دریں اثنا ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے فرانسیسی ٹی وی چینل چوبیس سے گفتگو میں روسی وزیر خارجہ کے اس بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ سے تحریری ضمانت لے لی گئی ہے، اعلان کیا کہ ہم سجمھوتے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں اور روس کے خلاف عائد پابندیاں ایٹمی معاہدے کے دائرے میں تعاون کے عمل میں رکاوٹ کا باعث نہیں بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پوتین کے سلسلے میں بائیڈن کا بیان ناقابل بخشش ہے، روسی ایوان صدر

واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ کی بنا پر مغربی ملکوں نے روس کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے میانمار میں کودتا کے بارے میں ایک جامع رپورٹ سامنے آنے کے بعد اس ملک کی فوج کے کمانڈر کو جنگی مجرم قراردے دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باچلہ نے کہا ہے کہ میانمار کے فوجی اہلکاروں نے عوام کے سلسلے میں کھلی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے اپنے فضائی حملوں میں بھاری ہتھیاراستعمال کئے ہیں اور زیادہ آبادی والے علاقوں میں عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے ۔

میشل باچلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اکثر افراد کے سروں پرگولی ماری گئی ہے اور جنھیں گرفتار کیا انھیں تاحد مرگ تشدد کا نشانہ بنایا گیا یا انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا گیا۔

میانمار کی فوج کے ترجمان نے ابھی تک اس رپورٹ پرکوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button