دنیا

پوتین کے سلسلے میں بائیڈن کا بیان ناقابل بخشش ہے، روسی ایوان صدر

شیعیت نیوز: روس کے صدر ولادمیر پوتین کے سلسلے میں امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر روسی ایوان صدر نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اُسے ناقابل قبول اور ناقابل بخشش قرار دیا ہے۔

تاس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی ایوان صدر کرملن کے ترجمان دیمتر پیسکوف نے کہا کہ صدر پوتین کے سلسلے میں امریکی صدر جوبائیڈن نے جو بیان دیا ہے وہ ناقابل بخشش ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ایک نامہ نگار نے امریکی صدر بائیڈن سے یہ سوال کیا کہ کیا وہ پوتین کو ایک جنگی مجرم کہنے پر تیار ہیں، تو انہوں نے پہلے تو انکار کیا مگر پھر نامہ نگار سے اپنا سوال دہرانے کو کہا اور پھر بولے کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک جنگی مجرم ہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے خلاف امریکہ کی اقتصادی دہشت گردی کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ

سی این این نے پوتین کے سلسلے میں بائیڈن کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے رپورٹ میں لکھا ہے کہ بائیڈن کے اس بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ روس کے سلسلے میں امریکی حکومت کا سابقہ موقف تبدیل ہو چکا ہے کیوں کہ امریکی حکام منجملہ بائیڈن اب تک جنگی جرم یا جنگی مجرم جیسے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کر رہے تھے اور کہتے تھے کہ پہلے یوکرین کے خلاف روسی اقدام کے سلسلے میں تحقیقات ہونی چاہئیں۔

قابل ذکر ہے کہ روس نے حالیہ مہینوں کے دوران اپنی سرحدوں کی جانب امریکہ اور نیٹو کی توسیع پسندی پر سخت خبردار کرتے ہوئے ان کے سامنے کچھ ضمانتی تجاویز رکھی تھیں جنہیں نیٹو نے مسترد کر دیا تھا اور روسی سرحدوں کی جانب وہ اپنی پیشقدمی کے منصوبے پر بدستور کاربند رہا، جبکہ دوسری طرف یوکرین بھی مسلسل نیٹو میں شامل ہونے کی درخواست کرتا رہا اور ساتھ ہی مغربی ممالک نے دسیوں میلین ڈالر کی مدد بھی یوکرین کو فراہم کی۔

ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوتین نے چوبیس فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کا حکم جاری کر دیا جو بدستور جاری ہے اور دونوں ممالک کے مابین یوکرین کے مختلف علاقوں میں جنگ بڑی خونیں شکل اختیار کر چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button