مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کی صورت حال بحرانی ہے، حماس ترجمان حازم قاسم

شیعیت نیوز: فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے زور دے کر کہا ہے کہ استقامتی محاذ کے فروغ پانے سے صیہونی حکومت کی صورت حال بحرانی ہوگئی ہے۔

المیادین ٹی وی نے بدھ کو رپورٹ دی ہے کہ تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مشرقی نابلس پر صیہونیوں کے حملے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت ، استقامتی محاذ کے فروغ پانے سے بحران کا شکارہوگئی ہے اور اسی بنا پر اس نے ملت فلسطین کو تکلیف و اذیت پہنچانا شروع کردی ہے، لیکن وہ ہرگز اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی۔

ترجمان حازم قاسم نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ہم نے صیہونی حکومت کے اندازوں کو ناکام بنا دیا ہے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت سمجھ گئی ہے کہ اس تاریخی مرحلے میں استقامت کی کارکردگی بڑھنے سے اس کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔

تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ ، مقبوضہ علاقوں کے فلسطینیوں کی حمایت کے لئے قومی کمیٹی تشکیل دینے کی تیاری کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے اربیل میں کامیاب میزائل سٹرائیک پر ایران کو مبارکباد

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیر رہنما شاکرعمارہ نے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول(مسجد اقصیٰ) کےحوالے سے اسرائیلی سازشی منصوبے خطرناک امر ہےجس کا مقصد مسجد اقصیٰ کے تاریخی اور قانونی اسٹیس کو تبدیل کرتے ہوئے نئے حالات پیدا کرنا ہے۔

شاکر عمارہ نے بدھ کے روز پریس بیان میں کہا کہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم قبلہ اول کےدفاع کی صلاحیت رکھتی ہے اورہم اپنی تمام مقدسات کےدفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی انتہا پسند یہودی تنظیمیں قبلہ اول پر دھاوے کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ یہودی انتہا پسندوں کو اس کی ترغیب دیتی ہیں۔ یہ اشتعال انگیز ترغیبات ایک ایسے وقت میں دی جا رہی ہیں جب دوسری طرف ماہ صیام کی آمد آمد ہے اور فلسطینی مسلمان قبلہ اول میں عبادت کی تیاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button