اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمتی محاذ کی جانب سے اربیل میں کامیاب میزائل سٹرائیک پر ایران کو مبارکباد

شیعیت نیوز: عراقی کرد نشین علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیم موساد کے غیرقانونی خفیہ جاسوسی مراکز پر ایرانی سپاہ پاسداران کی کامیاب میزائل سٹرائیک کے حوالے سے فلسطینی مزاحمتی محاذ نے ایران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری سیاسیات یوسف الحساینہ نے تاکید کی کہ اس ایرانی کارروائی میں خود مختار قومی ارادے کا بہترین شکل میں اظہار کیا گیا ہے۔

یوسف الحساینہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا خود مختار قومی ارادہ کہ جو جارحیت کے سامنے نہ صرف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے بلکہ کسی بھی جارحانہ شرارت کا منہ توڑ جواب بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز کرنے والے فریقوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں!

اسی حوالے سے فلسطینی خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی آزادی کے عوامی محاذ (جبھۃ الشعبیۃ لتحریر فلسطین) کے میڈیا سیکرٹری احمد خریس نے بھی کہا کہ اربیل میں موساد کے غیرقانونی تربیتی مراکز پر بمباری، درحقیقت خطے سے صیہونی موجودگی کا خاتمہ ہے جبکہ اس اقدام کے ذریعے ایران نے پوری دنیا کو متنبہ کر دیا ہے کہ وہ ’’طاقتور‘‘ ہے اور صیہونی جاسوسی نیٹورک کی جانب سے لگائی جانے والی کسی بھی ضربت کو ہرگز معاف نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پر پیر کو ہونے والا سب سے بڑا سائبر حملہ تھا، اسرائیلی اہلکار

سماء کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا ایران، گزشتہ کل کے مانند ہرگز نہیں.. ایران خطے کا ایک انتہائی طاقتور ملک ہے جبکہ جوہری مسئلے میں اس کے استحکام نے ثابت کر دیا ہے کہ ہار ماننے اور گھٹنے ٹیکنے کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت صرف اور صرف طاقت، تصادم اور دفاع کی زبان ہی سمجھتی ہے لہٰذا اس کی ہر جارحیت کے دندان شکن جواب کے ذریعے ہی اس کی وحشیانہ جارحیت کو لگام ڈالی اور نئے دفاعی توازن کی ضمانت فراہم کی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں فلسطینی مزاحمتی کمیٹی (لجان المقاومۃ فی فلسطین) نے بھی ایران کو غیرقانونی صیہونی اہداف کے خلاف کامیاب میزائل سٹرائیک پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ طاقتور جواب، غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کو بے جواب نہ چھوڑنے سے متعلق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے وعدے کی تکمیل تھا۔

فلسطینی مزاحمتی کمیٹی کے دفتر سے جاری ہونے والے اس بیان میں تاکید کی گئی کہ غاصب صیہونی حکومت ایک انتہائی ناکام و کمزور حکومت ہے جبکہ صرف اور صرف مزاحمت ہی اس کو لگام ڈال سکتی ہے لہٰذا پوری امت مسلمہ کو اس کے مقابلے میں متحد ہو جانا چاہئے!

فلسطینی مزاحمتی تحریک حرکۃ المجاہدین نے بھی اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں ایران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ خطے میں غاصب صہیونیوں کے غیرقانونی و مجرمانہ مفاد کو نشانہ بنانے والی اس منفرد کارروائی نے یہ پیغام دیا ہے کہ غاصب صیہونی دشمن کو صرف اور صرف طاقت کی زبان سے ہی رام کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران نے گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اربیل میں واقع موساد کے غیرقانونی جاسوسی مراکز کے خلاف اپنی کامیاب میزائل سٹرائیک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آئندہ بھی ہر شرارت کا منہ توڑ، فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button