آل سعود کو اس غیر انسانی سلوک کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

16 مارچ, 2022 12:23

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آل سعود کی جانب سے ایک ہی دن میں 81 افراد کی سر قلم کرنے کے بھیانک اور انسانیت سوز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں عقیدے اور نظریے کے اختلاف پر ایک ہی دن میں 81 افراد کے سر قلم کرنا شدت پسندی کی بدترین مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام عالم آل سعود کے اس وحشیانہ عمل کے خلاف ایکشن لیں ۔آل سعود کو اس غیر انسانی سلوک کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ خدا کے ہاں ظلم کی کوئی معافی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ نے پارٹی کے اتحادیوں کو انتخابات جیتنے میں مدد کرنے پر زور دیا

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امت مسلمہ تعصب کی بجائے انصاف کا مظاہرہ کرے اور اس ظلم کی مذمت کرے۔ جو کلمہ گو حکمران اس ظلم وبربریت پر خاموش ہیں وہ مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں۔

یاد ہے کہ ظالم و جابر آل سعود کی حکومت نےگزشتہ دنوں ایک ہی دن میں 81 افراد کے سر صرف اس بنا پر قلم کردیئے تھے کہ وہ آل سعود کے منحوس عقیدے اور نظریے سے اختلاف رکھتے تھے جن میں سے 41 افراد کا تعلق مکتب تشیع سے تھا۔

واضح رہے کہ ظالم آل سعود کے ہاتھوں قتل کیئے جانے والے ان افراد میں کم سن بچے بھی شامل ہیں ۔

1:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top