یمن کا محاصرہ جاری رہا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، عبدالملک بدرالدین الحوثی

16 مارچ, 2022 10:19

شیعیت نیوز: یمن کی حکومت کے نگران اعلی بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ ہم جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کا محاصرہ جاری رہنے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس نے ملت یمن کے خلاف بہت سے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ اور یمنی حکومت کے نگران اعلی عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صوبہ البیضاء میں الزاہر قبائل کے وفود سے ملاقات میں کہا کہ یمن کے خلاف اقتصادی جنگ کا مقصد ہماری قوم کو اذیتیں پہنچانا اور ان کی پریشانیوں کو بڑھانا ہے۔

الحوثی نے مزید کہا کہ یمن کے خلاف جارحیت کے پہلے دن سے ہی دشمن جان بوجھ کر جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے اور یمنی عوام کا محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

بدرالدین الحوثی نے مزید کہا کہ وہ صوبہ البیضاء میں امن و استحکام کو مضبوط بنانے اور اس علاقے کے عوام اور حکومت کے درمیان تعاون کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے حکام نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ کھلا اتحاد تشکیل دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں شامل فریقین کو ریاض میں ہونے والے تعاون کونسل اجلاس میں مدعو کرنے پر غور

دوسری جانب یمن کا محاصرہ ختم کروانے کیلئے انسانی حقوق کے متعدد کارکنوں اور صحافیوں نے ایک میڈیا مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

فارس نیوز کے انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق، دنیا بھر میں کارکنان حقوق بشر اور میڈیا کے نمائندگان نے یمن کا محاصرہ، جو بدترین عالمی انسانی بحران کا باعث بن رہا ہے، کو ختم کروانے کے لئے ایک بین الاقوامی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق، ان کارکنوں نے عربی اور انگریزی میں ہیش ٹیگ #ارفعوا الحصار عن_الیمن، EndTheSiegeOnYemen# لانچ کیا ہے۔

اس مہم کو شروع کرنے کا مقصد دنیا بھر کی توجہ یمنی قوم کے اس درد و رنج کی طرف مبذول کروانا ہے، جس میں وہ سعودی اتحاد کے ظالمانہ محاصرے کی وجہ سے مبتلا ہے، نیز فوری طور پر جہاں کو اس ظالمانہ محاصرے کو ختم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کی طرف متوجہ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی سربراہی میں امریکی حمایت یافتہ جارح سعودی اتحاد نے 26 مارچ 2015ء کو مستعفی یمنی صدر کو اقتدار میں واپس لانے کے لئے یمن پر فوجی حملہ کیا تھا اور زمینی، فضائی اور بحری راستے سے ملک کا محاصرہ کر لیا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ظالم سعودی اتحاد، یمن میں فوجی جارحیت کے باوجود اپنا کوئی ایک بھی ہدف حاصل نہ کرسکا، البتہ اس جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی، لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، اس کے علاوہ یہ جارحیت انفراسٹریکچر کی تباہی، متعدد بیماریوں اور وبائی امراض کے پھیلاو کا سبب بنی ہے۔

11:40 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top