یمن

یمن میں شامل فریقین کو ریاض میں ہونے والے تعاون کونسل اجلاس میں مدعو کرنے پر غور

شیعیت نیوز: خلیج تعاون کونسل کے بعض عرب حکام کا کہنا ہے کہ کونسل نے یمن میں شامل فریقین کو سعودی عرب میں ہونے والے اجلاس میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے بارے میں مشاورت کے لیے سرکاری دعوت نامہ آئندہ چند دنوں میں بھیج دیا جائے گا، اور یمن کی انصار اللہ تحریک ان جماعتوں میں شامل ہے جن پر تعاون کونسل اجلاس میں مدعو کرنے پر غور کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق اگر انصار اللہ کے رہنما اجلاس میں شرکت پر رضامند ہو گئے تو یہ اجلاس 29 مارچ سے 7 اپریل تک ریاض میں منعقد ہوگا اور انصار اللہ کے عہدیداران اجلاس میں شرکت پر رضامند ہونے کی صورت میں انہیں حفاظتی ضمانتیں حاصل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی عوام کا منامہ اور دیگر شہروں میں آل خلیفہ اور صیہونیوں کے خلاف احتجاج

خبر رساں ادارے روئٹرز نے عرب حکام کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ معزول یمنی صدر عبد المنصور ہادی نے بھی اجلاس میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

سعودی عرب نے، امریکہ کی حمایت یافتہ عرب اتحاد کی سربراہی میں، یمن کے خلاف فوجی جارحیت کا آغاز کیا اور 26 اپریل 2015 کو اس کی زمینی، فضائی اور سمندری ناکہ بندی کر دی، اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ مستعفی یمنی صدر کو واپس لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

فوجی جارحیت سعودی اتحاد کے کسی بھی اہداف کو حاصل نہیں کرسکی اور صرف دسیوں ہزار یمنیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے، لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی، ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور قحط اور وبائی امراض کا پھیلاؤ شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button