مشرق وسطی

بحرینی عوام کا منامہ اور دیگر شہروں میں آل خلیفہ اور صیہونیوں کے خلاف احتجاج

شیعیت نیوز: بحرین کے عوام نے اس ملک کے دار الحکومت منامہ اور دیگر شہروں میں بڑے مظاہرے کرکے صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف کے استقبال کی آل خلیفہ کی کوشش کی شدید مذمت کی۔

صوت المنامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینیوں نے ایک بار پھر منامہ اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے جن کے دوران آل خلیفہ کے صہیونی فوج کے استقبال کی مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق بحرینیوں نے آل خلیفہ حکام کی طرف سے اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایویو کوخاوی کے استقبال کو فلسطینی کاز کے ساتھ غداری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پبلک پراسیکیوشن نےبزرگ فلسطینی کی قبل از وقت رہائی مسترد کر دی

بحرینیوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف نعرے لگائے اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

یادرہے کہ صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوخائی نے جو منامہ میں ہیں، اپنے بحرینی ہم منصب زیاب بن صقر النعیمی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،بحرینی اور صیہونی فریقوں نے دونوں فریقوں کے درمیان سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سفر کے دوران انہوں نے بحرین کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر بن حمد آل خلیفہ، اور سپریم ڈیفنس کونسل کے سکریٹری سے ملاقات کی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ کوخاوی کے دورے کا مقصد تل ابیب اور منامہ کے درمیان فوجی اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانا ہے،یادرہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے وزیرجنگ بینی گانٹز نے بھی بحرین کا سفر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button