مقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں سخت حفاظتی اقدامات اور سینکڑوں پولیس تعینات

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے آنے والے دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس میں سینکڑوں اضافی نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین کی صفا نیوز ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے یہودیوں کی تعطیلات کے دوران ممکنہ کشیدگی کو روکنے کے لیے یروشلم میں نام نہاد ’’بارڈر گارڈ‘‘ کے سینکڑوں ارکان کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس مقبوضہ بیت المقدس میں خاص طور پر اس کے پرانے حصے میں اہم مقامات کی حفاظت پر توجہ دے گی اور یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہودیوں کی تعطیل کے موقع پر ہزاروں آباد کار یروشلم کے پرانے حصے میں داخل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق، پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنی فورسز کو خاص طور پر اس کے پرانے حصے میں اعلیٰ ترین چوکسی اختیار کرنے کو کہا، خاص طور پر چونکہ حالیہ دنوں میں اس علاقے میں دو آپریشن کیے گئے ہیں۔

تقریباً دس روز قبل مسجد اقصیٰ کے قریب ایک فلسطینی کو دو صیہونی فوجیوں نے ایک آپریشن میں زخمی اور شہید کر دیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پبلک پراسیکیوشن نےبزرگ فلسطینی کی قبل از وقت رہائی مسترد کر دی

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب ، ممتاز عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی عوام بالخصوص بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے روکنے کے لیے مسجد اقصیٰ میں حاضر رہیں۔

رپورٹ کے مطابق علامہ صبری نے کہا کہ یہودی انتہا پسند گروپ مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرتے ہوئے مقدس مقام کی بے حرمتی کررہے ہیں اور تلمودی تعلیمات کی آڑ میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اس لیے انتہا پسند یہودیوں کی شرانگیزیوں  سے قبلہ اول کو بچانے کے لیے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں موجود رہیں۔

انہوں نے انتہا پسند یہودی گروپوں کے ان دعوؤں کو باطل قرار دیا جن میں انہوں نے مذہبی نعروں کے تحت ’عید المساخر‘ کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر دھاووں کا اعلان کیا ہے۔ یہ دھاوے بدھ اور جمعرات کے روز ہوسکتے ہیں۔

الشیخ صبری نے کہاکہ اس طرح کے دعوے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی سوچی سمجھی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ اور جمعرات کو زیادہ سے زیادہ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں جمع ہو کر قابض ریاست کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کو ناکام بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button