مقبوضہ فلسطین

صیہونی قابض فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،42 فلسطینی گرفتار

شیعیت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل جمعرات کو صیہونی قابض فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہم کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنماؤں، ارکان اسمبلی اور دیگر سرکردہ شہریوں سمیت 42 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطینی امور اسیران کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی قابض فوج نے غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 42 افراد کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی کارروائیوں میں گھروں میں گھس کر توڑپھوڑاور لوٹ مار کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی ماہیگیروں اور کسانوں پر فائرنگ

رام اللہ میں تلاشی کے دوران 10 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ مشرقی رام اللہ میں سلواد کے مقام سے 6 فلسطینی، سابق اسیر اور شہید انس کے والد بسام حماد، فرید النجار، قاسم ریاض، لوئی فارس، عبدالرحمان حبش اور محمد حبش کو گرفتار کیا گیا۔

یبرو کے مقام پر تلاشی کے دوران راید حامد، سالم قطش، بیت ریما سے سابق اسیران عبدالرحمان الریماوی اور سام الاسمر کو گرفتارکیا۔

غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن خلیل ربعی بھی شامل ہیں۔ بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی شام کے خلاف بے بنیاد الزامات کو دہرانے پر سلامتی کونسل کے ماہانہ اجلاسوں پر تنقید

رفتار کیے گئے دیگر فلسطینیوں میں ناصر ربعی، فضل جبارین، جبرایل العمور، فادی العمور، محمد العمور، سامر دبابسہ، یحییٰ ابو صبحہ اور زکریا ابو فنار شامل ہیں۔

الخلیل میں سموع کے مقام سے حمزہ الرواشد کے نام سے فلسطینی گرفتار کیا گیا۔

قلقیلیہ سے محمد جمعۃ، سليم رضوان، معاذ رضوان، صلاح سويدان، عادل دحبور، محمد رضوان، محمود سلامۃ اور مصطفہ عنايۃ جب کہ بيت لحم سے محمد أبو عكر، وعديہماش، عمر عزيۃ، فاروق بدير، ليث أبو عۃر اور دیگر کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button