دنیا

چینی صدر شی جنپنگ کی یوکرین بحران میں زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی اپیل

شیعیت نیوز: چینی صدر شی جنپنگ نے یوکرین بحران میں زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

شی جنپنگ نے یوکرین میں حالات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اس یورپی ملک میں انسانی بحران کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒکی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے دیئے ہوئے رہنماء اصولوں کو مشعل راہ بنایا جائے، علامہ سا جد نقوی

انہوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئل مکرون اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ منگل کے روز آن لائن میٹنگ میں کہا کہ یوکرین میں حالات کو بے قابو ہونے سے روکنا، پہلی ترجیح ہونی چاہیئے۔

چینی صدر شی جنپنگ نے فرانس اور جرمنی سے جاری تنازعہ کے منفی اثرات کو کم کرنے کی کوشش کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یورپ میں جنگ کے شعلے دوبارہ بھڑکنے پر دکھ ہے۔ انہوں نے مکران اور شولز سے کہا کہ ہمیں بڑے پیمانے پر انسانی المیے کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور کے دہشت گردوں کے انجام تک پہنچ جانے کا انکشاف

چینی صدر شی جنپنگ نے یوکرین کو مزید انسانی امداد کی فراہمی کے لئے چین کے آمادہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہ کہا کہ جاری تنازعہ کو حل کرنے کے لئے چین فعال کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

ساتھ ہی چینی صدر نے روس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی مخالفت میں کہا کہ اس سے عالمی سطح پر مالی معاملات، توانائی کی سپلائی، حمل و نقل اور سپلائی چین کے بری طرح متاثر ہونے کے علاوہ عالمی اقتصاد بھی کمزور ہوجائے گا جو پہلے ہی کورونا وبا کی وجہ سے برے دور سے گزر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button