مقبوضہ فلسطین

فلسطین لہو لہو، فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار کی اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک طرف فلسطینی قوم لہولہو ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار قابض صیہونی ریاست کےحکام کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی پرنسپل سیکرٹری نے کل سوموار کے روز رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار حسین الشیخ سے ملاقات کی۔

اخبار نے اس ملاقات کو دو طرفہ رابطوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب حال ہی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا میں ایک بچہ بھی شامل ہے جسے القدس میں بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار حسین الشیخ اور اسرائیلی خاتون عہدیدار کے درمیان ملاقات پر فلسطینی حلقوں نے شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عبادت گاہوں پر حملے اسرائیل کی منظم نسل پرستی ہے، کلیسائی سپریم کمیٹی

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل سوموار کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں اور پرتشدد واقعات میں متعدد فلسطینی زخمی جب کہ 12 کو گرفتار کرلیا گیا۔

بیت المقدس کے ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنوب مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر اسرائیلی فوجیوں نے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں برسائیں۔ اس کے علاوہ فلسطینی شہریوں پر دھاتی گولیوں، آنسوگیس کی شیلنگ اور صوتی بم برسائےگئے جس کے نتیجے میں چہرے پرگولی لگنے سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے  ابو دیس میں ایک مکان کا محاصرہ کرکے وہاں پر موجود سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

ادھر بیت المقدس میں بیت حنینا کے مقام سے قابض اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے دو فلسطینی بچوں کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button