امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کا پیوٹن کے قتل کا مطالبہ ،ماسکو نے سخت ردعمل کا اظہار

05 مارچ, 2022 11:35

شیعیت نیوز: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے قتل کے بارے میں امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے تبصرے کے بعد، واشنگٹن میں ماسکو کے سفارت خانے نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان ریمارکس کی مذمت کی۔

العربیہ کے مطابق گراہم نے جمعہ کو یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی کے ردعمل میں ایک عجیب و غریب بیان دیا کہ روس میں کوئی شخص پیوٹن کو قتل کرے۔

فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں، انہوں نے مزید کہا کہ (یہ جنگ) کیسے ختم ہوگی؟ جب روس میں کوئی سامنے آتا ہے اور اس (پیوٹن) کو ہٹاتا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی اپنی درخواست کا اعادہ کیا اور روسی عوام کو لکھا کہ آپ کو اپنے ملک کے لیے کچھ کرنا ہوگا اور دنیا آپ کی خدمات کو سراہے گی۔

امریکہ میں روسی سفارت خانے نے ان ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سینیٹر لنڈسے گراہم کی درخواست کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واشنگٹن سے باضابطہ وضاحت کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے یوکرین کے بحران میں امریکی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’غیر ملکی کرائے کے فوجی یوکرین کے فوجیوں کے ساتھ مل کر روسی افواج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔‘‘

پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ یوکرائنیوں کو ’’دھمکی دی گئی اور برین واش‘‘ کیا گیا اور روس اس وقت ملک میں ’’نو نازی ازم‘‘ سے لڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر تقریباً دوگنا ہو چکے ہیں، عالمی ادارے کی رپورٹ

دوسری جانب روس کی پارلیمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔

روسی پارلیمنٹ ڈیوما کے سربراہ ویلاچیسلاو بولدین نے جمعے کو کہا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے پولینڈ میں پناہ لے لی ہے۔

اس کے اس دعوے پر ابھی یوکرین کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہيں آیا ہے۔ روس کی پارلیمنٹ کے سربراہ کا یہ بھی کہا ہے کہ زیلنسکی کی جانب سے جتنے بھی ویڈیو، میڈیا میں جاری کئے گئے ہيں وہ پہلے سے ہی ریکارڈیڈ ہوتے ہیں۔

اس سے پہلے امریکہ سمیت کچھ مغربی ممالک نے یہ بات کہی تھی کہ وہ اپنے ملک میں یوکرین کے صدر کو پناہ دینے کو تیار ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ زیلنسکی، جلاوطنی میں بھی اپنی حکومت کا انتظام کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب ٹائمز نے جمعے کو لکھا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی پر اب تک کم سے کم تین بار قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جن میں ان کو کوئی نقصان نہيں پہنچا۔

اس سے بھی روسی میڈیا میں یہ کہا گیا تھا کہ یوکرین کے صدر ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد زیلنسکی نے ویڈیو جاری کرکے کہا تھا کہ وہ آخری سانس تک ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

3:24 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top