ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر تقریباً دوگنا ہو چکے ہیں، عالمی ادارے کی رپورٹ

05 مارچ, 2022 11:23

شیعیت نیوز: عالمی جوہری توانائی ادارے نے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر تقریبا دوگنا ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں پر سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر تقریباً دوگنا ہو چکے ہیں، جو گزشتہ تین ماہ میں 15.5 کلو گرام سے بڑھ کر 33.2 کلوگرام ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی سفیر گلعاد اردان کی جانب سے حزب اللہ پر الزامات کی بوچھاڑ

ایران کے کل افزودہ یورینیم کے ذخائر اب 3.2 ٹن ہیں، جس میں گزشتہ تین ماہ میں 707.4 کلو گرام کا اضافہ ہوا ہے۔

جوہری معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر 5 ٹن سے زیادہ تھے اور امریکی حکومت کے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے ایک سال بعد اور جوہری وعدوں کو بتدریج کم کرنے کے لیے ایران نے 202.8 کلوگرام افزودہ یورینیم کی حد پر عمل کیا اور افزودگی کی پیورٹی پر 3.67 فیصد کی حد کو ختم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت امت مسلمہ و عرب دنیا کی سب سے بڑی دشمن ہے، ریئرایڈمرل علی شمخانی

نیز عالمی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل، ایران اور ایجنسی کے حکام کے درمیان گہرے مذاکرات اور حالیہ ہفتوں میں طے پانے والے معاہدوں کے سلسلے میں ہفتے کے روز تہران کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، رافائل گروسی دورہ تہران کے موقع پر ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سمیت دیگر ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گروسی کا دورہ تہران، ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر حفاظتی امور پر بعض اختلافات کو حل کرنے کے مقصد سے ہے۔

10:06 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top