اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں
سفاک دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا، بلاول بھٹو زرداری
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگرد کارروائی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بناکر انسانیت پر حملہ کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور جامع مسجد امامیہ خود کش حملہ، شیعہ علماءکونسل کے رہنما،ذاکر اہل بیتؑ مجاہد اکبر اخونزادہ بھی شہداء میں شامل
پی پی چیئرمین نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار اور کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدر آمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔