یمن کے صوبوں حجہ اور صعدہ پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ ہوائی حملے

04 مارچ, 2022 05:02

شیعیت نیوز: یمن کے صوبوں حجہ اور صعدہ پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ ہوائی حملوں اور گولہ باری میں دسیوں یمنی فوجی و عوامی رضاکارفورس انصار اللہ کے جوان جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے حجہ میں حرض، عبس اور حیران کے علاقوں پر وحشیانہ ہوائی بمباری کی ہے جس میں یمنی فوج کے دسیوں اہلکار جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔

حالیہ ہفتون کے دوران سعودی اتحاد نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں جس میں یمنی فوج کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ کے سرحدی علاقوں پر بھی سعودی اتحاد کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے عوام کو ملی بڑی کامیابی، اہم شہر الحثیرہ بھی آزاد

اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے منبہ کے علاقے الرقو میں رہائشی مکانات کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں ایک شخص جاں بحق اور چار دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

جارح سعودی اتحاد روزانہ ہی سرحدی علاقوں کو اپنے راکٹ حملوں اور گولہ باری کا نشانہ بنا رہا ہے۔

یمن پر سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ سن دو ہزار پندرہ میں حملے شروع کئے، جو اب تک جاری ہیں ان حملوں میں دسیوں ہزار یمنی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، جبکہ دسیوں لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی اتحاد کے حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کا پچاسی فیصد سے زیادہ حصہ تباہ ہو چکا ہے۔

سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، سمندری اور ‌فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے یمن کو اشیائے خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

اس کے باوجود سعودی اتحاد یمن میں اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

8:46 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔