حزب اللہ اور یمن کے خلاف عربی اور مغربی سازشیں
شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات نے اخوان المسلمین، قطر، حزب اللہ اور یمن کے خلاف کام کرنے کے لیے برطانیہ کو 4 ارب ڈالر کی امداد دی ہے۔
الجزیرہ نیوز سائٹ نے اخوان المسلمین، قطر، حزب اللہ اور یمن کے بارے میں متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے اتحاد کی تفصیل کے ساتھ ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے برطانیہ کو 4 ارب ڈالر کی امداد کا حوالہ دیا گیا ہے۔
افشا ہونے والی متحدہ عرب امارات کی دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے لندن میں اخوان المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ خفیہ تعلقات ہیں اور وہ اخوان کے رہنماؤں کو بعض خلیجی ریاستوں پر دباؤ ڈالنےکے لیے استعمال کرتے ہوئے ان کی حمایت کرتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ برطانیہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کر حزب اللہ کے سیاسی اور فوجی دھڑوں کے خلاف پابندیاں تیز کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو دشمن نہیں بلکہ ممکنہ اتحادی کے طور پر دیکھتے ہیں، محمد بن سلمان
افشا ہونے والی دستاویز، جو دراصل عبداللہ بن زائدکی محمد بن زائد کو دی گئی رپورٹ ہے، ظاہر کرتی ہے کہ متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کی تشکیل کا مقصد یمن کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرناہے جس کے لیے صیہونی حکام متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی میں متعدد بہانوں سے یمن کا دورہ کرچکے ہیں ۔







