عراق

عراق شام کے ساتھ سرحدی دیوار کی تعمیر کا خواہاں ہے، جنرل قیس المحمداوی

شیعیت نیوز: عراق نے شام سے لگنے والی مشترکہ سرحدی دیوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب چیف آف آرمی اسٹاف نے اطلاع دی ہے کہ بغداد، شام سے لگنے والی مشترکہ سرحد پر سرحدی دیوار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جنرل قیس المحمداوی نے کہا کہ بغداد، شام سے ملنے والی مغربی سرحدی پٹی پر ایک سرحدی دیوار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ سرحدی کمانڈ نے دو سال سے اب تک سرحدی سیکورٹی کو پورا کرنے خاص طور پر شام سے لگی مغربی سرحد پر بہت ہی اہم اقدامات انجام دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شام سے لگنے والی سرحدی پٹی پر ہمارے جوانوں کی پوزیشن مضبوط ہے، وہاں کی چیک پوسٹیں پیشرفتہ ساز و سامان، ڈرون طیاروں اور تھرمل کیمروں جیسے وسائل سے لیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر بشار اسد اور حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض کی ملاقات

عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ عراق حکومت، شام سے لگنے والی سرحدی پٹی پر ایک سرحدی دیوار بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ بہتر طریقے سے سیکورٹی کے انتظام کئے جا سکیں۔

دوسری جانب عراق میں امریکہ کے دو لیجسٹک کاروانوں کو پھر سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد امریکی فوج کے ان لیجسٹک کاروانوں پر کل صوبہ الدیوانیہ اور صوبہ المثنی میں حملے کئے گئے ہیں۔ اب تک کسی بھی گروہ یا شخص نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد امریکی فوج کے کاروانوں پر حملے روز کا ایک معمول بن گئے ہیں مگر اس کے باوجود واشنگٹن، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے گریز کر رہا ہے۔ غاصب امریکی فوجی دو ہزار تین سے عراق میں تعینات ہیں۔

عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں۔ عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزار بیس کو اس ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل بھی منظور کر چکی ہے جبکہ ملک کی استقامتی تنظیمیں بھی بارہا یہ انتباہ دے چکی ہیں کہ امریکی کسی بھی عنوان سے عراق میں اگر رہتے ہیں تو انہیں نشانہ بناکر ملک سے نکل جانے پر مجبور کر دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button