مشرق وسطی

صدر بشار اسد اور حشد الشعبی کے سربراہ فالح الفیاض کی ملاقات

شیعیت نیوز: دمشق میں شام کے صدر بشار اسد اور عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے اپنی ملاقات میں علاقے اور خاص طور پر شام اور عراق کی سرحدی صورتحال پر بات چیت کی۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض سے ملاقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون خاص طور سے مشترکہ سیکورٹی مسائل، سرحدوں کے کنٹرول اور اسی طرح علاقے میں دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں فریقین نے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور دہشت گرد گروہوں کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کے اقدامات کا بھرپور مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شام اور عراق کو حالیہ برسوں کے دوران امریکہ اور اس کے مغربی اورعرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی دشمنانہ پالیسیوں کے نتیجے میں شدید ترین بحران کا سامنا رہا ہے جس میں داعش دہشت گرد گروہ کی موجودگی اور اس کی وحشیانہ جارحیت اور ان دونوں ملکوں کے ایک بڑے علاقے پر اس دہشت گرد گروہ کا قبضہ بھی شامل ہے جس کے نتیجے میں اس گروہ نے نہایت وحشیانہ طریقے سے عوام کا قتل عام بھی کیا اور دونوں ہی ملکوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود جیل میں بند سعودی بلاگر رائف بداوی نے اپنی 10 سال کی سزا مکمل کر لی ہے

دوسری جانب شام کے سیکورٹی کے ایک ماہر سعید فارس السعید نے بدھ کے روز کہا کہ ترکی کی انٹیلی جنس سروس کی نگرانی میں 2500 دہشت گردوں کو شام سے یوکرین منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے شہر ادلب میں 2500 دہشت گرد موجود ہیں جو روس کے ساتھ جنگ ​​کی تیاری کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ترک انٹیلی جنس سروس ان دہشت گردوں کی ’بولونہ‘ اور پھر ’یوکرین‘ منتقلی کی نگرانی کرے گی۔ ان میں سے بہت سے دہشت گردوں کے پاس شامی، عرب یا چیچن شہریت ہے۔

شامی ماہر نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ترکی دہشت گردوں کی بولوگنا اور پھر یوکرین منتقلی کے لیے محفوظ گزرگاہیں قائم کرنے کے لیے ایک مثالی ملک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button