روسی وزارت دفاع کا بالاکلیا شہر پر قبضہ، 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
شیعیت نیوز: روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں یوکرائن کے 60 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ جبکہ خارکیف کے اطراف میں بالاکلیا شہر پر روسی فوج نے قبضہ کرلیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف کے مطابق یوکرائن کے 484 ٹینک اور47 ڈرون سمیت دیگردفاعی ہتھیارتباہ کردئیے گئے۔ مجموعی طورپریوکرین کے 1533اثاثے تباہ کردئیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق یوکرائن سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔
ادھرروس نے یوکرائن جنگ میں اپنے 498 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ روس کی سرکاری نیوز ایجنسی RIA نے وزارت دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین پر حملے کے دوران روس کے 498 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1597 زخمی ہوئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کے نمائندے میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کے اہلخانہ کو ہر ممکن امداد فراہم کی جاچکی ہے۔
کوناشیکنوف نے مغربی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں روس کے نقصانات کے بارے میں بہت سے باتیں پھیلائی جارہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینی شہید
دریں اثنا روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے روس کی سرحد پر امریکہ اور یونین کی طرف سے عدم استحکام پیدا کرنے اور یوکرائن میں مہلک ہتھیار نصب کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا ہدف یوکرائن کو غیر مسلح کرنا ہے۔ روس اپنی سرحد پر کسی کو عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
یوکرائن کا کہنا ہے کہ روس کے فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 2000 یوکرائنی فوجی اور شہری ہلاک ہوگئے ہیں ادھر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 8 لاکھ 36 ہزآر یوکرائنی شہری آوارہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق روس کی طرف سے یوکرائن میں فوجی آپریشن کا سلسلہ آج ساتویں دن بھی جاری ہے ۔ روسی فوج نے یوکرائن کے دوسرے بڑے شہر خارکیف کا محاصرہ کررکھا ہے اورآج صبح روسی فضائیہ کے اہلکار یوکرائن کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہوگئے ہیں۔ ادھر روس کے صدر پوتین نے یوکرائن میں فوجی آپریشن متوقف کرنے کے لئے ڈونسک اور لوہانسک کے استقلال کویوکرائن کی طرف سے باقاعدہ تسلیم کرنے اور کریمیا پر روسی مالکیت کو تسلیم کرنے کے شرائط عائد کئے ہیں۔







