انسانی حقوق کی 211 تنظیموں کا ایمنسٹی کی رپورٹ کے احترام کا مطالبہ
شیعیت نیوز: عرب اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی 211 تنظیموں اور نیٹ ورکس نے تمام ممالک اور بین الاقوامی سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ کا احترام کریں، جس میں حال ہی میں اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
211 تنظیموں نے پیر کو ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بیان کردہ حقائق کے انکار کو ’’فلسطینیوں کے مخالف‘‘ اور ان کے ناقابل تنسیخ انفرادی اور اجتماعی حقوق کے دفاع کے حق کے طور پر کی مخالفت کو مسترد کردیا۔
انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھین : عید بعثت منا رہے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کا حملہ، دسیوں زخمی
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حال ہی میں ایک نئی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’اسرائیلی حکام کو فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کے جرم کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔‘‘
رپورٹ میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ "اسرائیل فلسطینی عوام پر جبر اور تسلط کی حکومت کرتا ہے اور اس نے فلسطینیوں کے حقوق دبا رکھے ہیں۔
دوسری جانب کل سوموار کو عبرانی نیوز واللا ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے قریب ایک فوجی اڈے سے ہینڈ گرنیڈ چرانے کے شبہ میں 5 فوجیوں سے پوچھ گچھ کی۔
ویب سائٹ نے بتایا کیا کہ غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب واقع "صفا” اڈے سے گذشتہ ہفتے پانچ دستی بم اور ایک گرینیڈ لانچر چرایا گیا تھا اور یہ دستی بم اڈے پر ہتھیاروں کی گنتی کے عمل کے دوران گم ہو گئے تھے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کیس کی تفتیش جاری ہے اور جب یہ مکمل ہو جائے گا تو تحقیقات کے نتائج ملٹری پراسیکیوشن کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔







