وقت کے جابر حکمرانوں کی طرف سےامام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی طویل قید آپ کے مجاہدانہ کردار کی عکاس ہے، علامہ مقصود ڈومکی

28 فروری, 2022 10:21

شیعیت نیوز: امام بارگاہ ابوتراب میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام موسی کاظم دین خدا کے محافظ امام برحق تھے آپ کی حیات ظلم اور ظالم حکمرانوں کے خلاف جدوجہد عبودیت الہی اور امت کی ھدایت میں گذری۔ وقت کے جابر حکمرانوں کی طرف سے آپ علیہ السلام کی طویل قید آپ کے مجاہدانہ کردار کی عکاس ہے۔ جب امت خواب غفلت میں ہو حالات حاضرہ سے لاتعلق ہو امت بے بصیرت تو امام معصوم منصوص من اللہ جیل کی سلاخوں میں قید ہوتا ہے اور فاسق و فاجر لوگ برسر اقتدار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس نے گستاخانِ محسن رسالت حضرت ابوطالبؑ کے خلاف توہین رسالت و توہین اہلبیت ع کے تحت مقدمات کے اندراج کا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ ہماری ملت کو بیدار باشعور اور بابصیرت بننا ہوگا تاکہ ہم عصر حاضر دین اسلام اور نظام امامت و ولایت کے ناصر و مددگار بن سکیں اور دشمن کی سازشوں کا بہتر مقابلہ کر سکیں۔ امام زمانہ ع کے منتظرین کو حق و باطل کے معرکے میں خاموش تماشائی بننے کی بجائے آگے بڑہ کر حق اور اھل حق کا ساتھ دینا چاہیے۔

4:02 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔