شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ

28 فروری, 2022 11:46

شیعیت نیوز: شمالی کوریا نے اتوار کو ایک اور میزائل کا تجربہ کیا جو ایک بیلسٹک میزائل ہو سکتا ہے، جنوبی کوریا اور جاپان کے فوجی حکام کا تجربے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس ملک کے گزشتہ ماہ میں ریکارڈ تعداد میں تجربات بعد رواں ماہ یہ پہلا تجربہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب ایک مبینہ بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

میزائل سنان کے قریب ایک مقام سے فائر کیا گیا جہاں پیانگ یانگ کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ واقع ہے۔ ہوائی اڈہ میزائل تجربات کی جگہ رہا ہے، جہاں سے 16 جنوری کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2 بیلسٹک میزائل کے تجربات بھی کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی قرارداد منظور

جے سی ایس کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز فائر کیے گئے میزائل نے تقریباً 620 کلومیٹر (390 میل) کی زیادہ سے زیادہ اونچائی تک 300 کلومیٹر (190 میل) تک کا فاصلہ طے کیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پرواز کا ڈیٹا ماضی میں کیے گئے ٹیسٹوں سے ملتا جلتا نہیں ہے اور تجویز کیا کہ یہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہو سکتا ہے۔

جاپان کے وزیر دفاع نوبو کیشی کا اپنے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہنا تھا کہ سال کے آغاز سے ہی مسلسل تجربات کیے جا رہے ہیں، شمالی کوریا تیزی سے بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا جاپان، خطے اور عالمی برادری کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکا نے تازہ ترین تجربے کی مذمت کی اور شمالی کوریا سے عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات روکنے کا مطالبہ کیا، تاہم، اس کا کہنا تھا کہ کہ اس تجربے سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

2:19 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔