یورپ نے روسی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

28 فروری, 2022 11:12

شیعیت نیوز: یورپی ممالک نے روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، جبکہ صدر یورپین کمیشن نے مخصوص روسی بینکوں کو سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے نکال دینے کی دھمکی دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی روسی طیاروں کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرے گا۔ جرمن ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک روس کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں، ایئر لائن کا کہنا ہے کہ روس کی فضائی حدودو بھی استعمال نہیں کی جائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس نے بالٹک ریاستوں اور سلووینیا سمیت اسٹونیا، لٹویا، لیتھونیا اور سلووینیا کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی صدر کا روسی نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کا حکم، ایٹمی جنگ کا خدشہ

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین، امریکہ اور اتحادیوں نے کئی روسی بینکوں کو مرکزی بین الاقوامی ادائیگی نظام سے منقطع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ روسی بینکوں کو سوئفٹ بیکنگ نظام سے نکالنے کا اقدام خوش آئند ہے، یہ اقدام ہماری فتح ہے۔

صدر یوکرین کا مزید کہنا ہے کہ روس کو یورپی یونین کے اقدام سے اربوں ڈالر کا نقصان ہو گا۔

دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ جرمنی نے یوکرین کو 400 ٹینک شکن راکٹ لانچروں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کو جنگی سامان کی فراہمی جرمنی کا اس دیرینہ پالیسی سے یوٹرن ہے، جس کے تحت اس نے متنازع علاقوں میں ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو عہدیداروں کے مطابق یورپی یونین اور نیٹو اتحادیوں کے دباؤ کے درمیان برلن کی فوجی پالیسی میں اچانک تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اس نے یوکرین کی مدد کے لیے 400 ٹینک شکن راکٹ لانچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

11:12 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔