روسی صدر کا روسی نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کا حکم، ایٹمی جنگ کا خدشہ

28 فروری, 2022 11:05

شیعیت نیوز: روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ملک کی نیوکلیئر فورسز کو مغربی جارحانہ بیانات کے پیشِ نظر تیار رہنے کے حکم دے دیا ہے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق پیوٹن کی جانب سے روسی نیوکلیئر فورسز کو دی گئی یہ ہدایت روس کے جوہری ہتھیاروں کی لانچنگ کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی مذکورہ بالا ہدایت سے خدشہ ہے کہ روس اور یوکرین کا تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ اعلیٰ روسی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران پیوٹن نے وزیر دفاع اور فوج کے سربراہ جنرل اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ جوہری فورسز کا جنگی ذمہ داریوں کے مخصوص نظام میں اندراج کریں۔

پیوٹن نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ریمارکس میں کہا کہ مغربی ممالک نہ صرف اقتصادی میدان میں ہمارے ملک کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات کر رہے ہیں بلکہ نیٹو کے سرکردہ اراکین کے اعلیٰ حکام نے ہمارے ملک کے بارے میں جارحانہ بیانات دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن: صنعاء ایئرپورٹ اور رہائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کی شدید بمباری

دوسری جانب روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے یوکرائن کے بارے میں گروپ 7 کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ 7 کے رکن ممالک نے دنیا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ گروپ 7 کے رکن ممالک کو سب سے پہلے اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ روس کے بارے میں گروپ 7 کا اعلامیہ مردود ہے۔ روس نے اپنے قومی مفادات کی تحفظ کے لئے یوکرائن میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے ۔ یوکرائن کو روس کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ جی 7 رکن ممالک کو روس کے بجائے اپنے دنیا میں اپنے ظالمانہ اور تباہ کن اقدامات کا جائزہ لینا چاہیے۔ امریکہ نے افغانستان، عراق، شام اور یمن میں لاکھوں افراد کا قتل عام کیا ہے یورپی ممالک بھی امریکہ کے سنگين جرائم میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ یوکرائن کے خلاف روس کے فوجی آپریشن پر امریکہ اور یورپی ممالک میں زلزلہ آگیا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ پر خاموش رہنے والے مغربی ممالک یوکرائن می روس کے فوجی آپریشن پر سیخ پا ہوگئے ہیں اور روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ جبکہ یوکرائن کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے اسے تنہا چھوڑ دیا ہے۔

9:54 شام اپریل 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔