اہم ترین خبریںیمن

یمن: صنعاء ایئرپورٹ اور رہائشی علاقوں پر جارح سعودی اتحاد کی شدید بمباری

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ جارح سعودی اتحاد نے یمن کے رہائشی علاقوں پر ایک بار پھر شدید بمباری کی۔

جارح سعودی اتحاد کے پچھلے ہفتے سے یمن کے مختلف علاقوں پر حملے تیز ہو گئے ہیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب اور عرب امارات کے جنگی طیاروں نے آدھی رات کو دارالحکومت صنعاہ کے ایر پورٹ پر شدید بمباری کی۔ اس سے قبل بھی میڈیا ذرائع نے صوبہ حجہ، مآرب، جوف اور صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی خبر دی تھی۔

جارح سعودی اتحاد نے یمن کے صوبوں حجہ، مآرب اور صعدہ کے رہائشی علاقوں پر توپوں کے گولے داغے اورجنگی طیاروں نے بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں اس علاقے کے رہائشی مکانات کو کافی نقصان پہنچا تاہم ابھی تک جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین کی صورتحال، عرب ممالک کیلئے درس عبرت ہے، شیخ نبیل قاووق

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں، ٹینکوں اور ڈرون کے کئی روز سے صوبہ صعدہ اور حضرموت کے رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ جارح سعودی اتحاد سات سال سے جاری اس جنگ کے دوران یمن کے رہائشی علاقوں کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ابھی حال میں ملک کی بنیادی تنصیبات اور غیر فوجی مقامات پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، اس کا جواب دینے پر تاکید کی ہے۔

یمن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جارح سعودی اتحاد کے حملے ایسے عالم میں جاری ہیں کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے یمن میں جنگ بندی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ جنگ بندی اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہوگی۔

سعودی عرب یمن پر 26 مارچ سنہ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ اس دوران دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سعودی اتحاد کی بمباری میں یمن کا 85 فی صد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے یمن کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button