اہم ترین خبریںلبنان

یوکرین کی صورتحال، عرب ممالک کیلئے درس عبرت ہے، شیخ نبیل قاووق

شیعیت نیوز: حزب‌ الله کے رہنما شیخ نبیل قاووق نے یوکرین کی صورتحال کو امریکہ کے حامیوں اور اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کرنے والے عرب ممالک کیلئے عبرت کا باعث قرار دیا ہے۔

الجدید کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب‌ الله کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ نبیل قاووق نے کہا ہے کہ استقامت کی طاقت و توانائی میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت اس کی پوزیشن نمایاں ہے اور حسان ڈرون نے دشمن کو متحیر کردیا تھا۔

شیخ نبیل قاووق نے یوکرین کی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں امریکہ کے آلہ کاروں کو یوکرین کی صورتحال سے عبرت حاصل کر لینی چاہئیے اس لئے کہ امریکہ اپنے حامیوں اور آلہ کاروں کو جنگ شروع کرنے کیلئے ورغلاتا ہے اور جب جنگ چھڑ جاتی ہے تو پھر دور سے اس کا نظارہ کرنے لگتا ہے اور انھیں ان کے حال پر چھوڑ دیتا ہے۔

دوسری جانب لبنانی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ یوکرائن میں پیش آنے والی صورت حال نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی- کینیڈین چرچ نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا

العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے ایک تقریر میں یوکرائن کی حالیہ صورتحال پر ردعمل ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرائن کی موجودہ صورتحال یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو تنہا چھوڑ رہا ہے۔

لبنانی حزب اللہ کے سنیئر عہدہ دار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے لیے امریکی حمایت پر انحصار کرنا غلط ہےاس لیے کہ امریکی اگر یہ نتیجہ اخذ کرتے ہیں کہ ان کے مفادات خطرے میں ہیں تو وہ فورا ہی اپنے اتحادیوں سے منہ موڑ لیں گے ۔

ہاشم صفی الدین نے کہاکہ امریکہ نے دکھا دیا ہے کہ وہ ان لوگوں کو بھی چھوڑ دیتا ہے جن کی اس نے حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے، امریکہ اور مغرب نے یوکرائن کو جنگ پر اکسایا لیکن آج وہ اس سے منہ موڑ رہے ہیں۔

حزب اللہ کے سنیئر عہدہ دار نے کہا کہ ہم نے لبنان میں اس طرح کا تجربہ کئی بار دیکھا ہے، امریکیوں نے لبنان میں اپنے ایجنٹوں سے وعدہ کیا اور انہیں دھوکہ دے کر فتنہ کے جہنم میں گھسیٹا اور پھر چھوڑ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button