اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کراچی میں بین الاقوامی نمائش، ایرانی اسٹالوں میں شہریوں کی بھرپوردلچسپی

ایرانی مصنوعات کے حوالے سے کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی و مذہبی اشتراکات اور ہمسایگی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتے ہیں

شیعیت نیوز: تیسری ساؤتھ ایشیاء انٹرنیشنل کنزیومر انڈسٹری کی نمائش جمعہ سے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں شروع ہوگئی ہے، جس میں ایرانی کمپنیوں سمیت ایک سو سے زائد کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ کراچی کے تاجر اور ایران، انڈونیشیاء اور قطر سمیت مختلف ممالک کے سفارت کار اس بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس نمائش میں شریک کمپنیوں نے گھریلو سامان، خوراک، ڈٹرجنٹ، اسٹیشنری، کچن کے سامان، کپڑے، بیگز اور کاسمیٹکس جیسی مصنوعات نمائش کیلئے پیش کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے ملک میں اتحاد امت کی بنیاد رکھی اور نصاب بھی مشترکات پر مبنی ہونا چاہیئے، علامہ ساجد نقوی

ایرانی کمپنیاں بھی اس نمائش میں خاص طور پر موجود ہیں، ان کا ماننا ہے کہ اس نمائش میں شریک ہونے سے پاکستانیوں کے درمیان ایرانی اشیاء کو بہتر انداز میں متعارف کرانے کا موقع فراہم ہوگا۔

ایرانی مصنوعات کے حوالے سے کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی و مذہبی اشتراکات اور ہمسایگی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ تین روزہ نمائش علاقائی ممالک کی مصنوعات کو بہتر انداز میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button