امریکہ یوکرین کو ہتھیار دے کر معاملے کو بڑھا رہا ہے، چین

26 فروری, 2022 06:41

شیعیت نیوز: روس کے یوکرین پر حملے پر چین نے بھی معاملے کا جائزہ لینے کیلئے موقف جاری کر دیا ہے، جس میں چین نے یوکرین میں خوف و ہراس کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرایا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے کشیدگی کو ہوا دی اور جنگ کے خطرات کو بھڑکایا، جنگ کو بڑھاوا دینے والے تمام اقدامات پر شدید اعتراض ہے، امریکہ یوکرین کو ہتھیار دے کر معاملے کو بڑھا رہا ہے، روس اور یوکرین تنازع کے پرامن حل کا راستہ ابھی بند نہیں ہوا ہے، یوکرین اور روس تنازع کو بات چیت سے حل کرنا ہو گا۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ روس پر لگائی جانے والی پابندیوں کے خلاف ہیں، روس اور یوکرین تنازع کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکہ سمیت دیگر اتحادی ممالک کے رہنماؤں نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کے ردعمل میں دباؤ بڑھانے کے لیے مالی، تجارتی اور سفری پابندیاں اور دیگر اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک مزاحمت حماس اور حزب اللہ کا اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عزم

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یوکرائن کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ روس کے یوکرائن میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا درست نہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نےکہا کہ چین یوکرائن کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہا ہے۔ فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کوقابوسے باہر ہونے سے بچائیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے روس کی یوکرائن میں کارروائی کوحملہ کہنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرائن میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا غلط اورمتعصبانہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرائن کے مسئلے کا پیچیدہ تاریخی پس مںظر ہے۔ روس کی فوجی کارروائی مختلف وجوہات کا نتیجہ ہے۔

5:50 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔