اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

تحریک مزاحمت حماس اور حزب اللہ کا اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عزم

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک سرکردہ وفد نے جماعت کے سینیر رہنما خلیل الحیہ کی قیادت میں کل جمعے کی شام میں حزب اللہ کے فلسطینی تعلقات میں امور کے عہدیدار حسن ہوبلہ اور ان کے معاون عطا اللہ حمود سے ملاقات کی۔

وفد میں لبنان میں حماس کے مندوب احمد عبدالہادی، عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے رکن اسامہ حمدان اور تحریک کے رہنما طاہر النونوموجود تھے۔

انہوں نے فلسطینی کاز کے خلاف درپیش تمام منصوبوں کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا۔

اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے اور صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والےممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے واپس لیں کیونکہ یہ فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے کا باعث اور صیہونی ریاست کی خدمت کے مترادف ہے۔

حماس، حزب اللہ کے رہنماؤں نے قابض صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی استقامت اور صبرو ثبات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ الجرّاح میں فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی فوجیوں نے پسپائی اختیار کر لی

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویت کے امیر مملکت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ریاست کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

امیر کویت کو بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں ھنیہ نے کہا کہ ہم حماس میں آپ کی عظمت کو 61ویں قومی دن اور 31ویں یوم آزادی کے موقع پر انتہائی مخلصانہ جذبات اور مخلصانہ مبارکباد پیش کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ نصب العین کی حمایت میں کویت، امیرکویت، حکومت اور عوام کے باوقار مؤقف اور ریاست کویت کی طرف سے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے فراہم کی جانے والی حمایت پر گہرے فخر کا اظہار کیا۔

ہنیہ نے تمام بین الاقوامی فورمزپر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کویت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں اور کویت کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی مخالفت پر امیر کویت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عزت مآب امیرکویت کو اس باوقار مشن کو جاری رکھنے اور مضبوط کرنے کی مستقل اور دیرپا پالیسی اپنانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button