ہمیں خود کو ایٹمی ہتھیاروں سےغیر مسلح نہیں کرنا چاہیے تھا!، بورڈ یلیاک

26 فروری, 2022 06:51

شیعیت نیوز: تہران میں تعینات یوکرائن کے سفیر بورڈ یلیاک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن کا ایٹمی ہتھیاروں سے غیر مسلح ہونا ایک سیاسی غلطی تھی جس کا خمیازہ ہم آج بھگت رہے ہیں۔

یوکرائن کے سفیر نے کہا کہ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرائن پر حملے حملے کا حکم دیدیا اور روسی فوج نے یوکرائن پر ہوائی حملوں کا آغاز کردیا روس کا حملہ بودا پسٹ معاہدے کی خلاف ورزی تھا۔ یوکرائن کے سفیر نے کہا کہ روس کا حملہ ہمہ گیر ہے روس نے اس حملے میں یوکرائن کی فوجی تنصیبات کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔ حملے کا آغاز بیلاروس کی سرحد کی طرف سے کیا گیا ہے۔

بورڈ یلیاک نے کہا کہ یوکرائنی فوج نے اب تک روس کے 7 یا 8 جنگی طیارے تباہ کردیئے ہیں جبکہ روس کے چند ہیلی کاپٹر بھی مار گرائے ہیں اور روس کے 5 ٹینک بھی تباہ کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیخ الجرّاح میں فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی فوجیوں نے پسپائی اختیار کر لی

یوکرائن کے سفیر نے یوکرائن میں موجود ایرانی طلباء اور ان کے اہلخانہ کی تشویش کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن میںم وجود ایرانی طلباء کو اپنے ہوسٹلوں میں رہنا چاہیے اور کیف میں ایرانی سفارت خانہ سے ساتھ رابطہ رکھنا چاہیے۔

یوکرائن کے سفیر نے ایران کے وزير خارجہ کے یوکرائن کے بارے میں مؤقف کی تائيد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے اشتعال انگیز بیانات نے یوکرائن کے معاملے کو مزید پیچیدہ کردیا۔ جنگ کسی معاملے کا راہ حل نہیں ہے۔

یوکرائن کے سفیر نے کہا کہ ہم نے ایٹمی ہتھیارون سے غیر مسلح ہوکر بہت بڑی سیاسی غلطی کا ارتکاب کیا جس کا تاوان ہم آج ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے ہمیں دھوکہ دیا ۔ بوداپسٹ معاہدے پر امریکہ، برطانیہ، فرانس ، روس اور چین نے دستخط کئے ہیں جس میں یوکرائن کی حفاظت کی ضمانت دی گئی ہے۔ لیکن آج امریکہ اور یورپی ممالک نے یوکرائن کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

5:50 صبح اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔