ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی بارگاہ جناب معصومہ قمؑ میں حاضری، ملکی سلامتی و استحکام کی دعا

24 فروری, 2022 11:49

شیعیت نیوز: پاکستانی قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اپنے دورہ ایران کے موقع پر مقدس شہر قم میں امام رضا علیہ السلام کی ہمشیرہ حضرت بی بی فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس پر حاضری دی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے قم میں حضرت فاطمہ معصومہؑ (بی بی معصومہؑ) کے حرم مطہرپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان و دیگر بھی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کے خلاف آگاہی مہم تیزی سےجاری،وفاقی وزیر شیریں مزاری سے ملاقات

اس موقع پرقاسم خان سوری اور ان کے ہمراہ موجود وفد نے عالم اسلام و پاکستان کی سلامتی و استحکام سمیت امت مسلمہ میں اتحاد ویگانگت کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

12:26 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔