سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ ساجد نقوی کا علامہ شبیر میثمی کی فعالیت پر اطمینان کا اظہار
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی سے ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں قومی و ملی امور کے ساتھ ساتھ کوئٹہ اور سندھ کے دوروں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرکزی وفد کی تنظیمی اور ملی کاوشوں کو سراہا اور ان کوششوں کو مزید بڑھانے کے لیے ہدایات دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی متنازعہ یکساں نصاب تعلیم کے خلاف آگاہی مہم تیزی سےجاری،وفاقی وزیر شیریں مزاری سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ مرکزی وفد کے ملک بھر میں عوام سے کیے جانے والے رابطے تنظیمی معاملات کے لیے موافق ثابت ہونگے۔ انہوں نے کوئٹہ اور سہیون میں منعقدہ کامیاب جلسوں پر منتظمین، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔







