عراق

جنوبی عراق میں امریکی اتحاد کے دو لاجسٹک قافلے کے راستے میں دھماکہ

شیعیت نیوز: جنوبی عراق میں امریکی اتحاد کے دو لاجسٹک قافلے کو جو امریکی فوج کو درکار ساز و سامان اور اشیا لے جا رہا تھا، کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔

عراقی ذرائع کے مطابق دھماکے جنوبی عراق میں صوبہ الانبار اور صوبہ ذی قار کے شہر النصیریہ کے قریب ہوا اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کا ایک اور شیعہ ہزارہ جوان ملک دشمن بھارتی وسعودی نواز دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید

یہ لاجسٹک قافلے کویت کی سرحد سے عراق میں داخل ہوئے اور امریکی فوجیوں کو درکار سامان لے کر گئے اور امریکیوں نے دھماکوں کے خوف سے عراقی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو سامان پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد امریکی فوجیوں پر حملوں کے باوجود واشنگٹن، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے۔ غاصب امریکی فوجی دو ہزارتین سے عراق میں تعینات ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء واکابرین نےمتنازعہ اہل بیتؑ دشمن نصاب تعلیم کو شدت پسندی، مذہبی منافرت پر مبنی قراردیکر مسترد کردیا

عراقی پارلیمنٹ کے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کو نکالنے کے فیصلے اور بغداد کی جانب سے ایسا کرنے میں تاخیر کے بعد، امریکی اتحادی افواج کے رسد کے قافلوں کو ہفتے میں کئی بار، کبھی کبھی دن میں کئی بار سڑک کے کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عراقی گروپوں کا اصرار ہے کہ عراقی حکومت کو عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کے بعد عراق سے غیر ملکی فوجیوں کو نکالنا چاہیے۔ عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزاربیس کو اس ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل بھی منظور کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button