اہم ترین خبریںپاکستان

پاک فوج کا ایک اور شیعہ ہزارہ جوان ملک دشمن بھارتی وسعودی نواز دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا شیعہ ہزارہ فوجی جوان ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شمالی وزیر ستان میں جام شہادت نوش کرگیا۔

شیعیت نیوز: پاک فوج کا ایک اور شیعہ ہزارہ جوان شمالی وزیرستان میں ملک دشمن سعودی و بھارتی نواز تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوگیا۔شہید سپاہی شبیر احمد کا تعلق کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن سے تھا۔ شہید کا جسد خاکی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا شیعہ ہزارہ فوجی جوان ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شمالی وزیر ستان میں جام شہادت نوش کرگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب قرآن بورڈ ایک سال میں مستند قرآنی ترجمہ تیار کرے گا ، صاحبزادہ حامد رضا

شہید شبیر احمد ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے رہائشی تھے، شہید کا جسد خاکی وزیرستان سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تو ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جبکہ اسی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔

تدفین کےوقت شہید کے جسد خاکی کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، تدفین میں پاکستان آرمی  اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button