قابل فخر مقام تک پہنچنےکیلئےطلباء آئمۂ طاہرینؑ کی تعلیمات سے مربوط رہیں، صد ر جے ایس اوپاکستان راشد نقوی
شیعیت نیوز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید راشد حسین نقوی نے نوجوانوں کو معاشرے کا کارآمد و فعال حصہ بننے اور ملک و ملت کے لئے قابلِ فخر مقام تک پہنچنے کے لئے اپنی تعلیمی استعداد کے ساتھ ساتھ آئمۂ طاہرینؑ کی تعلیمات سے مربوط رہنے پر زور دیا۔
پشاور میں جے ایس او پشاور ڈویژن کے اجلاس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے زیرِ قیادت پاکستان میں طلباء کا جے ایس او جیسے نمائندہ پلیٹ فارم پر کام کرنا نوجوانوں کے لئے باعثِ شرف ہے اور جیّد علماء کرام کے سائے میں تعلیم و تربیت سے ان شاء اللہ جعفری نوجوان ملک و ملت کے درخشاں مستقبل میں قابلِ فخر ثابت ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا ایک اور شیعہ ہزارہ جوان ملک دشمن بھارتی وسعودی نواز دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید
اجلاس کے دوران جے ایس او پشاور ڈویژن کے نئے صدر کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔ دیگر شرکاء میں جے ایس او کے سابق مرکزی صدر سید ذیشان شمسی، شیعہ علماء کونسل پشاور کے صدر اخونزادہ مجاہد علی اکبر، خطیب امامیہ مسجد علامہ سید عالم شاہ اور بڑی تعداد میں طلبہ شامل تھے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام طلباء نے دُعائے امام زمانہ (عج) کی تلاوت کی جبکہ علامہ سید عالم شاہ نے شرکاء و نو منتخب ڈویژنل صدر کی کامیابی کے لئے دُعائے خیر کی۔







