اہلبیت عالمی اسمبلی کے سربراہ اور اوسلو ناروے کے امام جمعہ کی ملاقات

21 فروری, 2022 15:54

شیعیت نیوز: اہلبیت عالمی اسمبلی کے سربراہ نے آئمہ طاہرین کے پیغام کو پوری دنیا میں عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اوسلو میں علمائے امامیہ کونسل شنگن کے سربراہ حجت الاسلام سید شمشاد حسین رضوی نے اہلبیت عالمی اسمبلی کے سربراہ آیت اللہ رضا رمضانی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آیت اللہ رمضانی نے معارف اہل بیت علیہم السلام کی ترویج و اشاعت کی اہمیت و افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر تعلیمات اور سیرت آئمہ و اہلبیت علیہم السلام کو صحیح طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کیا جائے تو لوگ اس کے گرویدہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ عارف واحدی سے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ تعلیمات اسلامی کے احیا کے لیے ان ذوات مقدسہ کی سیرت و تعلیمات کی ترویج اور اشاعت ضروری ہے۔

آیت اللہ رمضانی نے مزید کہا کہ ایران اسلامی عظیم مقاصد کی جانب گامزن ہے اور بہت سے اہم کام انجام دئے جا چکے ہیں۔

امامیہ علما کونسل شنگن کے صدر اور اوسلو ناروے کے امام جمعہ سید شمشاد حسین رضوی نے اس موقع پر توحید اسلامی سینٹر ناروے کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ عالمی اہلبیت اسمبلی کے سربراہ کو پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 ملک دشمن تکفیری دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

انہوں نے بتایا کہ توحید اسلامی سینٹر ناروے مذہبی رسومات کے انعقاد کے علاوہ تعلیمات آئمہ اطہار علیہم السلام کو عام کرنے کے لئے اسلامی کتابوں کے ترجمے، نیز مجلے بھی شائع کرتا ہے۔

اس ملاقات میں یورپ میں قائم اسلامی مراکز کو درپیش مسائل کو دور کرنے، مبلغین کی حمایت اور اس سلسلے میں عالمی اہلبیت اسمبلی کے تعاون کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

12:28 صبح اپریل 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔