اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 ملک دشمن تکفیری دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

مذکورہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے

شیعیت نیوز: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان اور محمد اللہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ پانچویں کی شناخت کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کے حقوق کی آڑ میں ملک میں فحاشی، عریانی اور بے حیائی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، زہر انقوی

مذکورہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر ایمونیشن برآمد ہوا، جن میں مشین گنز، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا دہشت گردوں سے دو طرفہ مقابلے میں 28 سالہ سپاہی شبیر احمد نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شبیر احمد کا تعلق بلوچستان کے علاقے کوئٹہ سے تھا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button