برطانوی دہشت گرد افغانستان پہنچنے کی کوشش میں

21 فروری, 2022 15:42

شیعیت نیوز: برطانیہ کے خفیہ ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی دہشت گرد برطانیہ سے افغانستان پہنچ رہے ہیں۔

نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق برطانیہ کی انٹرنل انٹیلی جینس سروس کے سربراہ مک کالون نے افغانستان کے برطانوی دہشت گرد کے مرکز میں تبدیل اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کے زور پکڑنے کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

مذکورہ عہدیدار کا کہنا ہے ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ برطانوی دہشت گرد افغانستان پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بقول ان کے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مبصرین کے مطابق یہ ایسا ہی انتباہ ہے جیسا کہ مغربی ملکوں نے سن دو ہزار چودہ اور اس کے بعد یورپ سے دہشت گردوں کی داعش میں شمولیت کے لیے عراق اور شام جانے کے بارے میں جاری کیا تھا، لیکن انہیں روکنے کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا تھا۔

چند روز قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی افغانستان میں غیر ملکی انتہا پسند جنگجوؤں کی موجودگی پر گہری تشویش ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فورسز کو ملی بڑی کامیابی 580 سعودی اور سوڈانی آلہ کار ہلاک و زخمی

ادھر طالبان انتظامیہ نے جس کو اپنے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں داعش کے متعدد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، کئی بار اس گروپ کے خلاف جنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔

دوسری جانب بکنگھم پیلس کے مطابق انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ ملکہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا لیکن ان کے جسم میں وائرس کی علامات شدید نہیں ، بی بی سی نے بتایا کہ بیماری کی شدت کے پیش نظر ایسا لگتا ہے کہ ملکہ انگلینڈ اپنی ہلکی پھلکی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی۔

یادرہے کہ ملکہ الزبتھ دوم نے حال ہی میں ایک تاریخی بیان میں اعلان کیا کہ شہزادہ چارلس کی اہلیہ کیمیلیا انگلینڈ کی اگلی ملکہ ہوں گی جس کے بعد 95 سالہ ملکہ الزبتھ دوم نے برسوں کی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے ایک پلاٹینم جشن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

منصوبے کے مطابق، کیمیلیا ڈچس آف کارن وال کی تاج پوشی کی جائے گی جبکہ چارلس کی بیٹی چارلس کو بادشاہ کا تاج پہنایا جائے گا۔

8:51 شام اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔