یمن

یمنی فورسز کو ملی بڑی کامیابی 580 سعودی اور سوڈانی آلہ کار ہلاک و زخمی

شیعیت نیوز: یمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں سعودی اور سوڈانی سوڈانی آلہ کار کے ٹھکانے پر یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے حملے میں سعودی عرب اور سوڈان کے 580 آلہ کار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ساتھ جارح اتحاد کے آلہ کاروں کی ہونے والی جھڑپوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے جارح اتحاد کی جانب سےیمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز انصار اللہ کو بھاری نقصان پہنچانے کے دعووں کی قلعی کھولتے ہوئے کہا کہ صوبہ حجہ کے سرحدی شہر’’حرض‘‘ میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز انصار اللہ نے جارح سعودی اتحاد کے آلہ کاروں کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہونے والی جھڑپوں میں اب تک سعودی اور سوڈانی آلہ کار کے 200 فوجی ہلاک اور 380 زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ 40 بکتر بند گاڑیاں، 60 سے زائد کاتیو شا میزائل، 7 توپ اور بھاری ہتپھیار تباہ جبکہ چین کا بنایا ہوا جاسوسی ڈرون ’CH4‘‘ سرنگوں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : دنیائے عیسائیت کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس بھی یمن میں سعودی انسانیت سوز مظالم کےخلاف بول پڑے

یمن کی مسلح افواج نے متعدد علاقوں کی آزادی کے آپریشن کی تفصیلات جاری کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کے جوانوں نے سرحدی شہر حرض یمں سعودی اتحاد کے آلہ کاروں کی پیشرفت کو روکتے ہوئے الکسّارہ کے پہاڑی سلسلے کو آزاد کرنے میں کامیاب حاصل کر لی ہے۔

المیادین چینل نے بریکنگ نیوز میں بتایا ہے کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے ملک کے شمال مغربی علاقے کے حرض شہر میں واقع الکسّارہ کے پہاڑی سلسلے کو آزاد کرا لیا ہے۔

حرض شہر، یمن کے شہروں میں سے ایک اہم شہر ہے جو سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے جوڑتا ہے۔

یمن کے المیسرہ چینل نے بھی ویڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ الکسّاره پہاڑی سلسلہ سعودی اتحاد کے چنگل سے آزاد ہو ہو گیا اور اب اس پر یمنی فورس اور رضاکار فورس کا قبضہ ہے۔

اس پہاڑی سلسلے پر اس سے پہلے تک سعودی اتحاد کے ایجنٹوں اور آلہ کاروں کا قبضہ تھا لیکن یمنی فوس نے اسپیشل آپریشن کرکے اس اہم و اسٹراٹیجک علاقے کو آزاد کرا لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button