اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں جمعیت علمائے پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات

حسن نوریان نے کہا کہ ان حساس حالات میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مسالک کی تنظیمیں اور ان تنظیموں کے قائدین بالخصوص ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر قابل مبارکباد ہیں

شیعیت نیوز: پاکستانی معاشی حب کراچی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے وفد کے ہمراہ رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سے ملاقات کی اور جامعہ کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے ملک میں فرقہ وارانہ عصبیت کو ختم کرنے کیلئے ملی یکجہتی کونسل کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اس وقت دشمنان اسلام کی سازشیں عروج پر ہیں اور وہ پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیائے عیسائیت کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس بھی یمن میں سعودی انسانیت سوز مظالم کےخلاف بول پڑے

حسن نوریان نے کہا کہ ان حساس حالات میں ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مسالک کی تنظیمیں اور ان تنظیموں کے قائدین بالخصوص ملی یکجہتی کونسل و جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر قابل مبارکباد ہیں، جو تمام مسالک کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جو وقت کا سب سے اہم تقاضا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button