اہم ترین خبریںپاکستان

پاک فوج کا ایک اور حسینی ؑ جوان مادر وطن کے دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کرگیا

شہید کیپٹن سید حیدر عباس کا تعلق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے تھا، شہید کا جسد خاکی سبی سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے

شیعیت نیوز: پاک فوج کا ایک اور حسینی ؑ جوان مادر وطن کے دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کرگیا۔ بلوچستان میں ملک دشمن دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سید حیدر عباس جعفری سیرت شہزادہ علی اکبر ؑ پر عمل کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 6کمانڈو بٹالین (SSG)/ 134 PMA L/C کے 18ویں بیچ کے کیپٹن حیدر عباس شاہ سبی بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی ایک سو اسی طلبہ یونینز کا ہندوستانی مسلم طالبات کی حمایت کا اعلان

شہید کیپٹن سید حیدر عباس کا تعلق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے تھا، شہید کا جسد خاکی سبی سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے ۔ شہید کی نماز جنازہ آج 21 فروری بروز پیر بعد نماز مغربین امام بارگاہ شہدائے کربلا ؑ انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین وادی حسینؑ میں عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button