خارجہ پالیسی کی سمجھ رکھنے والے جانتے ہیں کہ مغربی دعوے پروپیگنڈہ ہیں، لاوروف

19 فروری, 2022 14:45

شیعیت نیوز: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو خارجہ پالیسی کی سوجھ بوجھ ہے وہ سمجھ گئے ہیں کہ یوکرین پر روس کے حملے پر مبنی مغربی حکام کے بیانات جعلی ہیں۔

سرگئی لاوروف نے رشیا ٹوڈے کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں اطمینان ہے کہ جو لوگ تھوڑی بہت خارجہ پالیسی میں دلچسپی رکھتے ہیں، وہ سمجھ گئے ہیں کہ یہ سب پروپیگنڈا اور جعلی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا اہم نکتہ یہ ہے کہ ان بے بنیاد باتوں کو لکھنے والے خود اس پر یقین رکھتے ہیں، جسکے بارے میں سوچ کر ہنسی آتی ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا یہ سن رسیدہ لوگ ہر دن بیہودہ باتوں کا پروپیگنڈہ کرتے ہیں، جریدہ پولیٹیکو اب تک کئی بار حملے کی تاریخ بدل چکا ہے۔ اب اس نے 20 فروری کہا ہے۔ اسی وقت برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ کسی بھی وقت حملہ ہو سکتا ہے جو کئی مہینے جاری رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حملہ ممکن ہے کچھ دنوں یا کچھ ہفتے کے اندر ہو سکتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب فوجی مشقیں پوری ہو جائیں گی تو فوجی اپنی اپنی چھاونیوں میں واپس چلے جائیں گے، یہ عمل جاری ہے لیکن پھر بھی وہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر روس اپنے سارے فوجیوں کو واپس بلا لے تب بھی خطرہ بنا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : عنقریب اسرائیل کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف اقدام کریں گے، نالیدی باندور

دوسری جانب یوکرائن میں معاملات سنبھلتے سنبھلتے پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔ امریکہ یوکرائن کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس کا یوکرائن پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یوکرائن میں بحران پیدا ہونے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتین نے مشرقی یوکرائن سے کوچ کرنے والے شہریوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے 10 ہزار روسی روبل تقریباً 130 ڈالر امدادی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

روسی صدر پوتین نے اپنے بیان میں روس کے قومی مفادات کے تحفظ کا عہد کرتے ہوئے یوکرائن کی سرحد کے نزدیک جنگی مشقوں کا عندیہ دیا۔

امریکہ اور بعض یورپی ممالک یوکرائن کے بارے میں اشتعال انگیز بیان دے رہے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم جانسن نے کہا ہے کہ یوکرائن پر حملے کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

7:04 صبح اپریل 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔