عنقریب اسرائیل کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف اقدام کریں گے، نالیدی باندور
شیعیت نیوز: جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی باندور نے فلسطین پر قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستانہ رویئے کی وجہ سے اسرائیلی حکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی باندور نے پارلیمینٹ سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے فلسطینیوں پر ظلم اور نسل پرستی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
عربی ویب سائٹ 21 کے مطابق، نالیدی باندور کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جنوبی افریقہ کی حکومت جلد ہی اسرائیل کے نسل پرستانہ اقدامات اور پالیسیوں کے خلاف براہ راست کارروائی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی اہلکار ژان پیئر کی ویانا میں ایرانی جوہری معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کی وضاحت
انہوں نے قابض اسرائیلی حکومت کی افریقی یونین میں ناظر رکن کے طور پر شمولیت کی اپنی حکومت کی طرف سے مخالفت پر تاکید ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں، لیکن یہ اس قابض اور استعماری حکومت کی افریقی یونین میں شمولیت کی دلیل نہیں بن سکتے۔
انہوں نے قابض حکومت کو افریقی یونین کے مبصر رکن کے طور پر قبول کرنے پر اپنے ملک کی مخالفت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن یہ قابض اور نوآبادیاتی حکومت کی افریقی یونین میں شمولیت کی وجہ نہیں ہو سکتی۔
یاد رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیل کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکومت اپنے قیام ،یعنی 1948ء سے لے کر اب تک ایک آپارتھائید اور نسل پرست حکومت ہی رہی ہے۔







