سعودی عرب

دنیا کی سب سے بڑی جیل سعودی عرب ہے؟

شیعیت نیوز: آزادی اور انسانی حقوق کا مسئلہ اٹھانے والے سعودی عرب کے شہریوں کے لئے سعودی عرب ایک بہت بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں تقریبا 70 ہزار ایسے افراد ہیں جن پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ، اسرائیل اور بھارت کی اہم کامیابی، پاکستان کے قریبی روائتی دوست ملک کو بھی اپنے فوجی اتحاد میں شامل کرلیا

ان 70 ہزار سعودی شہریوں میں اس ملک کے شہزادے، انسانی حقوق کے کارکن اور آل سعود خاندان کے افراد شامل ہیں۔ موجودہ وقت میں سعودی عرب وہ ملک ہے جہاں پر دنیا میں سب سے زیادہ لوگوں پر ملک چھوڑ کر جانے پر پابندی عائد ہے۔

کچھ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اس ملک کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، انہوں نے جن افراد پر پابندیاں عائد کی ہیں ان میں ان کے چھوٹے بھائی اور نزدیکی رشتے دار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر مذہبی امور پیرنور الحق قادری نے عورت مارچ سے متعلق وزیر اعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کردیا

سعودی عرب میں کسی بھی طرح کے مظاہرہ کرنے یا حکومت مخالف بیان دینے پر سرکوبی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ جب سے محمد بن سلمان بر سر اقتدار آئے ہیں اور وہ سعودی عرب کے ولی عہد بنے ہیں، تب سے انہوں نے اپنے مخالفین کی سرکوبی تیز کر دی ہے، جس میں ان کے اپنے ہی رشتے دار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button