اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا آسٹریلیا کا اقدام تعصب پر مبنی ہے ، ہشام قاسم

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے آسٹریلیا کی جانب سے جماعت کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے سے متعلق اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ ہشام قاسم نے کہا کہ آسٹریلیا کی جانب سے ان کی جماعت کو ’’دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دینا قابض اسرائیلی ریاست کی جارحیت کی طرف داری اور فلسطینیوں سے اندھے تعصب کی زندہ مثال ہے۔

ہشام قاسم نے قدس پریس کو دیے گئے خصوصی بیانات میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ قابض ریاست اپنے ہر مخالف کو ایک ’’دہشت گرد‘‘ کے طور پر دیکھتا ہے، حالانکہ یہ مقبوضہ علاقوں کے اندر اور تارکین وطن میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف صبح و شام منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے دنیا کے ممالک سے کوئی دشمنی نہیں رکھتی۔ ہماری جدو جہد قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف ہے اور ہم مزاحمت اور فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔

آسٹریلیا کی طرف سے حماس کو دہشت گردی کی فہرستوں میں شامل  گروپوں میں شامل کرنا منطق کے منافی اقدام اور فلسطینیوں کے خلاف آسٹریلیا کے تعصب اور دشمنی کی عکاسی کرتا ہے۔

ہشام قاسم نے وضاحت کی کہ حماس اس فیصلے کے خلاف آسٹریلیائی نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کے لیے عالمی فورمز سے رجوع کرے گئی۔

یہ بھی پڑھیں : مسلح کارروائی میں تین فلسطینی نوجوان زخمی، دو گرفتار

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی طرف سےحماس کے خلاف فیصلہ جماعت کو اس کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکے گا۔ حماس اپنے موقف پر قائم رہے گی۔

دوسری جانب حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے آسٹریلیا کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے حماس نے کہا ہے کہ اگر کسی کو دہشت گرد قرار دیا جانا چاہیئے تو وہ صیہونی حکومت ہے۔

غزہ میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے نیوز ایجنسی آناتولی سے مخصوص بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کا ان کی تحریک کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اقدام صیہونی حکومت کے کھلی طرفداری ہے جس نے مقبوضہ فلسطین میں ہر چیز کو نشانہ بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس ایک قومی آزادی کی تحریک ہے جو فلسطین کے مفاد میں سرگرم ہے اور صیہونی حکومت سے مقابلہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ اگر کسی کو دہشت گرد قرار دیا جانا چاہیئے تو وہ غاصب صیہونی حکومت ہے جو ہر جگہ اور ہر طرح سے فلسطینیوں پر حملہ کر کے انسانی و بین الاقوامی منشور و قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button