اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مسلح کارروائی میں تین فلسطینی نوجوان زخمی، دو گرفتار

شیعیت نیوز: کل صبح ایک مسلح کارروائی میں غاصب اسرائیلی فوجیوں نے تین فلسطینی نوجوانوں کو زخمی اور دو کو قید کر لیا۔ یہ واقعہ جنین شہر میں پیش آیا۔

اطلاعات ہیں کہ مزاحمت کاروں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا۔

اس مسلح کارروائی میں تینوں نوجوان بری طرح زخمی ہوئےجنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

اسرائیلی سپاہیوں نے ایک گھر کا محاصرہ کیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت ابو مرار اور اوس العجاوی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا ، اسرائیل اور بھارت کی اہم کامیابی، پاکستان کے قریبی روائتی دوست ملک کو بھی اپنے فوجی اتحاد میں شامل کرلیا

نابلس میں بھی جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسری جانب جمعرات کی شام شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس اور الخلیل میں پتھراؤ سے آباد کاروں کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ نابلس کے جنوب مشرق میں عقربا قصبے کے قریب پتھراؤ سے اسرائیلی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

نوجوانوں نے الخلیل کے جنوب میں الفوار پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی گاڑیوں پر بھی سنگ باری کی۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخ میں پہلی بار سعودی آرمی چیف کا دورہ بھارت، پس پشت تصویر سے پاکستان کو واضح پیغام

عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے خلاف پتھراؤ کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اخبار نے پچھلے سال پتھراؤ کی کارروائیوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کی۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران فلسطینیوں کی طرف سے یہودی آباد کاروں پر 5,500 سنگ باری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی سنگ باری کے نتیجے میں سینکڑوں آباد کار خوف و ہراس کا شکار ہوئے اور نفسیاتی مسائل سے دوچار ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button