دنیا

روسی فوجیوں کی یوکرین کی سرحد سے واپسی ناکافی ہے، امریکہ و جرمنی

شیعیت نیوز: یوکرین کی سرحد سے روس کے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کے اقدام کو امریکہ اور جرمنی نے شک کی نظر سے دیکھتے ہوئے کشیدگی میں کمی کے لئے مزید اور حقیقی اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے روس سے کشیدگی کم کرنے کے لئے حقیقی اقدام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، یوکرین کی سرحد سے اپنے فوجیوں کو ہٹانے کے روس کے اقدام کو ناکافی بتایا ہے۔

جرمن چانسلر کے دفتر سے بدھ کے روز شولز اور بائیڈن کے مابین ٹیلیفونی گفتگو کے بارے میں ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کے فوجی حملے کا خطرہ بہت زیادہ ہے، انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور چین سے زیادہ بڑا چیلنج ایران ہے ، امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم کا بیان

دونوں رہنماؤں نے اس بات کا انتباہ دیتے ہوئے کہ ماسکو کی طرف سے مزید کشیدگی کے بہت ہی خطرناک نتائج برآمد ہوںگے، انہوں نے کہا کہ روس کشیدگی ختم کرنے کی طرف حقیقی معنی میں قدم اٹھائے۔

یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ اس سے ایک دن پہلے روس کی وزارت دفاغ نے کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کی سرحد کے قریب علاقوں میں تعینات کچھ روسی فوجی اپنی چھاونیوں میں لوٹ رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع نے مال گاڑی پر کچھ ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے چڑھائے جانے اور سرحد سے واپس لوٹ رہے ٹینکوں کی ویڈیو فوٹیج بھی جاری کی تاہم امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ اس کی تائید نہیں کرتا۔ انہوں نے منگل کے روز کہا کہ ہم نے روسی فوجی اکائیوں کے اپنی چھاونیوں میں واپسی کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے، ہمارا اندازہ بتاتا ہے کہ وہ ابھی بھی بہت ہی خطرناک پوزیشن میں موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button