دنیا

روس اور چین سے زیادہ بڑا چیلنج ایران ہے ، امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم کا بیان

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے دورے پر جانے والی امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم نے کہا ہے کہ روس اور چین کی بہ نسبت ایران سب سے بڑا چیلنج ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم نے مقبوضہ بیت المقدس میں دعوی کیا کہ روس کو یوکرین پر اور چین کو تائیوان پر حملہ کرنے سے روکا جانا چاہئے تاہم اس سے زیادہ اہم ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے چیلنجز، تاریخ میں اہم چیلنجز کے طور پر یاد کئے جائیں گے لیکن جو چیلنج اس سے بھی اہم ہے اس کے بارے میں کافی گفتگو نہیں ہوتی، وہ ایران کے ذریعے ایٹمی ہتھیاروں کو حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

امریکی سینیٹر لینڈسی گراہم کا یہ دعوی ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب مغربی ایشیا میں واحد صیہونی حکومت ہے جس کے پاس 200 سے زیادہ ایٹمی وار ہیڈز ہیں اور وہ پورے علاقے کی سیکورٹی کے لئے شدید خطرہ تصور کیا جاتا ہے اور اسرائیل کبھی بھی عالمی معائنہ کاروں کو اپنے ایٹمی تنصیات کے معائنے کی اجازت نیں دیتا جبکہ ایران کا ایٹمی پروگرام پوری طرح سے پر امن مقاصد کے لئے ہے اور اس بات کی تائید ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے بھی اپنی رپورٹوں میں بارہا کر چکی ہے اور آج بھی اس کی ساری ایٹمی سرگرمیاں آئی اے ای اے کی نگرانی میں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی فطرت میں رچی بسی عہدشکنی معاہدے کے لیے خطرہ ہے، امیر عبداللھیان

دوسری جانب امریکی خبری چینل سی ان ان نے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے بحیرہ روم میں روس کے کئی جنگی جہازوں اور امریکی بحری فوج کے ایک جاسوسی و الکٹرانک وارفیئر سے مخصوص جہاز کے مابین ٹکر ہوتے ہوتے بچی۔

بدھ کے روز سی ان ان نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سنیچر یا اتوار کو بحیرۂ روم کے اوپر امریکی بحریہ کا الکٹرانک وارفیئر اور جاسوسی سرگرمی انجام دینے والا پی-8 پوسائیڈن جہاز اور روس کے کئی بمبار طیارے ایک دوسرے کے بہت ہی نزدیک پہونچ گئے تھے۔

ان ذرائع نے اپنی رپورٹ میں صحیج وقت اور جگہ کا ذکر کئے بنا صرف اتنا کہا کہ روس کے بمبار طیاروں کی مشقیں پیشہ ورانہ نہیں تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button