اہم ترین خبریںایران

ایران کی مسلح افواج مضبوط ہے، ہر محاذ پر دشمنوں کو شکست ہوئی ہے، جنرل کیومرث حیدری

شیعیت نیوز: ایران کی زمینی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا ہے کہ ملک کی مسلح افواج نے ہر محاذ پر دشمنوں کو شکست دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی زمینی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا ہے کہ آج کسی بھی دشمن میں اتنی جرآت نہیں ہے کہ وہ ایران کی جانب بری نظر اٹھا کر دیکھ سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم اپنے میزائلوں کو دقیق بنانے والے میزائلوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نصراللہ

انہوں نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ملک کی علاقائی ارضی سالمیت اور خود مختاری کی حفاظت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر فوجی جوانوں کی تعیناتی کا مطلب بالکل بھی نہیں ہے کہ ایران کو کسی بات کا خطرہ ہے بلکہ سرحد پر موجود جوانوں کی تعیناتی اس بات کی علامت ہے کہ ہماری فوجوں نے دشمنوں کے مقابلے میں اپنی مزاحمتی توانائی کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

ایران کی زمینی فوج کے کمانڈر نے اس بات پر تاکید کی کہ آج ہمارے دشمنوں کو ہماری طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے اور یہی سبب ہے کہ وہ ایران کی جانب بری نظر اٹھا کر دیکھنے کی جرآت نہیں رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہ وقت عوام کو ریلیف دینے کا ہے،وزیر اعظم عمران خان خیالی دنیا سے نکل کر حقیقت کا ادراک کریں، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کو اس بات کا فخر ہے کہ وہ اپنی توانائی و طاقت پر بھروسہ کرکے ملک کی پوری سیکورٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

بریگیڈیر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ایران کے پاس دنیا کی طاقتور فوج موجود ہے اور وہ پیشرفتہ فوجی وسائل اور ہتھیاروں سے لیس نیز ممکنہ جنگ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button